حیدرآباد۔30اگسٹ(اعتماد نیوز) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس نے
آج کہا کہ دہلی میں بی جے پی نے چند عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو
بی جے پی میں شامل کروانے کی صورت میں وزیر اعلی بنانے کا پیشکش کی ہے۔
تاہم دوسری جانب بی جے پی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی
پارٹی مایوسی کی حالت میں ایسے بے بنیاد بیانات دے دہی ہے۔ واضح ہو کہ دہلی
میں بی جے پیکے 70رکنی اسمبلی میں 32 ارکان اور عام آدمی پارٹی کے
27ارکان ہیں۔